9 جنوری 2026 - 20:31
اسلامی جمہوری ایران مٹھی بھر تخریب کاروں کے سامنے ہرگز سرنڈر نہیں کرے گا، رہبر معظم

رہبر معظم نے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی نظام لاکھوں پاک انسانوں کی قربانی کے نتیجے میں قائم ہوا، مٹھی بھر تخریب کاروں کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم نے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی نظام لاکھوں پاک انسانوں کی قربانی کے نتیجے میں قائم ہوا، مٹھی بھر تخریب کاروں کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گا۔

 رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران مٹھی بھر دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے سامنے ہرگز سرنڈر نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق، 19 دی کو اہل قم کے تاریخی قیام کی مناسبت سے قم کے عوامی وفد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ رات مٹھی بھر تخریب کاروں نے اپنے ملک کے اداروں کو آگ لگا کر امریکی صدر کو خوش کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو اپنے ملک میں متعدد مشکلات درپیش ہیں۔ اس کے ہاتھ ایک ہزار سے زائد ایرانیوں کے خون سے رنگین ہیں۔ بارہ روزہ جنگ میں دانشوروں کے علاوہ ایک ہزار سے زائد افراد کو شہید کردیا۔ اس نے اعتراف کیا کہ سب کچھ اس کے حکم سے ہوا ہے۔ اپنے ہاتھ ایرانیوں کے خون سے آلودہ ہونے کے اعتراف کرتا ہے اور دوسری طرف ایرانیوں کی طرف داری کا دعوی بھی کرتا ہے۔ بعض ناتجربہ کار افراد اس کی باتوں پر اعتبار کرتے ہیں اور اس کو خوش کرنے کے لیے کچرے دانوں کو آگ لگاتے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے واضح کیا کہ ایران کا اسلامی نظام لاکھوں پاک ارزشمند انسانوں کے خون اور قربانی کے نتیجے میں وجود میں آیا ہے۔ یہ نظام مٹھی بھر دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی اسلامی جمہوری ایران غیر ملکی ایجنٹوں کو برداشت نہیں کرے گا۔ جو بھی بیرونی طاقتوں کی نوکری کرے، دھتکارا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha