13 اپریل 2025 - 15:50
دشمن اسلامی جمہوریہ کی ترقی سے بے چین اور گھبرایا ہؤا ہے، رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے مسلح افواج کے کچھ کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے مسلح افواج کو زیادہ سے زیادہ تیاری نرم اور سخت شعبوں کو ترقی دینے کی ضرورت پر زور دیا اور فرمایا: دشمن اسلامی جمہوریہ کی ترقی سے بے چین اور گھبرایا ہؤا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے نئے سال کے حوالے سے ملاقات کے لئے آنے والے مسلح افواج کے کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: مسلح افواج کو ہر جارح عنصر کے خلاف ملک کا حصار اور قوم کی محفوظ پناہ گاہ قرار دیا اور اپنی قومی ذمہ داریاں بطور احسن نمٹانے کے لئے تیاریوں کو تقویت پہنچانے اور اس کے سخت اور نرم شعبوں کی ترقی پر زور دیتے ہوئے فرمایا: ملکی ترقیاں ایران کے بدخواہوں اور دشمنوں کی بے چینی اور گھبراہٹ کا باعث بنی ہیں۔ 
رہبر معظم نے فرمایا: مسلح افواج کی سخت (hardware) تیاریوں کا مطلب یہ ہے ہتھیاروں کی صلاحیت کو تقویت پہنچائی جائے، اور اس کی تنظیمی اور معاشی ترقی کو یقینی بنایا جائے۔ سخت شعبوں میں مکمل تیاریوں کے ساتھ ساتھ نرم (software) تیاری اپنے ہدف و مقصد اور مشن پر ایمان اور اپنے راستے کی حقانیت پر یقین ہے جو بہت اہم ہے، اس لئے کہ اس شعبے کو متنازعہ بنانے کے لئے دشمن کی طرف سے سازشیں ہو رہی ہیں۔

آپ نے فرمایا: ہمارے ساتھ دشمنیاں اس لئے ہو رہی ہیں کہ ہمارا ملک ایک اسلامی ملک ہے، جو حقیقی معنوں میں خودمختار ہے اور یہاں اسلامی نظام قائم ہے۔ جو چیز دشمنوں کو حساس کرتی ہے وہ اسلامی جمہوریہ ایران کا نام نہیں ہے بلکہ جو بھی مسلم ملک ـ اگر چاہے کہ ـ خودمختار ہو اور اس کا اپنا تشخص ہو اور اپنی عزت و عظمت کے لئے دوسروں کا سہارا نہ لے تو یہ ان [دشمنوں] کے غیظ و غضب کا باعث بنتا ہے۔ 
رہبر انقلاب نے فرمایا: عالمی جابر قوتوں کے دوہرے معیاروں کا حال یہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو شدیدترین، ملک ترین اور المناک ترین ہتھیاروں سے لیس ہونے کا مجاز سمجھتے ہیں اور دوسروں کی ترقی کو غلط سمجھتے ہیں۔
آپ نے فرمایا: مسلح افواج میں یقین، ایمان، عزم اور اللہ پر توکل کو زیادہ سے زیادہ ہونا چاہئے کیونکہ تاریخ میں ایسی بہت  دھڑلے دار فوجیں تھیں جو ان خصوصیات سے محروم تھیں اور انہیں [جنگوں] میں شکست ہوئی۔ 
آپ نے فرمایا: معاشرے کی سطح پر نرم تیاریوں کو ترقی کا دارومدار ریڈیو اور ٹیلی وژن اور تشہیری و تبلیغی اداروں کی کوششوں پر ہے۔ ہم آج اللہ کے فضل سے سخت تیاریوں کے لحاظ سے ماضی کے مقابلے میں بہت آگے ہیں، ایران نرم ترقی کے لحاظ سے بھی بہت ترقی یافتہ ہے جس کی واضح مثال یہ ہے کہ جس میدان میں بھی جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے ہمارے سینکڑوں ہزاروں نوجوان پورے اشتیاق کے ساتھ اگے آتے ہیں۔ 

رہبر انقلاب اسلامی نے نئے سال کی مناسبت سے مسلح افواج کے تمام اراکین اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسلح افواج کے مشن کی تکمیل میں فوجیوں کے اہل خانہ کے قابل قدر کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha