ہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | آیت اللّٰہ خامنہ ای کا سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ایکس‘پر کہنا تھا کہ اگرچہ اسلامی ممالک کو ہمیشہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی ترغیب دی جاتی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود پاکستان کبھی بھی ان ترغیبات سے متاثر نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللّٰہ خامنہ ای سے تہران میں ملاقات کی تھی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم پر بریفنگ دی، ملاقات میں پاک ایران اسٹریٹجک تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف قابل تعریف رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ