14 مارچ 2026 - 05:14
خامنہ ای کے بعد خامنہ ای؛ کیا روح نواز مماثلت ہے!

بقیۃ اللہ ولی عصر امام زمانہ حضرت مہدی علیہ السلام کے پہلے نائب خاص عثمان بن سعید عمروی (یا عَمری) تھے جو انتہائی نمایاں عالم اور سماجی شخصیت تھے۔ اور حضرت صاحب الزمانؑ نے ان کی وفات کے بعد ان کے فرزند کو اپنا نمائندہ اور نائب خاص مقرر کیا، بالکل آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی طرح جو امام خامنہ ای رضوان اللہ علیہ کی شہادت کے بعد مقرر ہوئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || بقیۃ اللہ ولی عصر امام زمانہ حضرت مہدی علیہ السلام کے پہلے نائب خاص عثمان بن سعید عمروی (یا عَمری) تھے جو انتہائی نمایاں عالم اور سماجی شخصیت تھے۔ اور حضرت صاحب الزمانؑ نے ان کی وفات کے بعد ان کے فرزند کو اپنا نمائندہ اور نائب خاص مقرر کیا، بالکل آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی طرح جو امام خامنہ ای رضوان اللہ علیہ کی شہادت کے بعد مقرر ہوئے۔

1۔ حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواحنا لتراب مقدمہ الفداء کی غیبت صغریٰ کا دور، ہر لحاظ سے غیبت کبریٰ کی خصوصیات کا حامل تھا صرف زمانہ غیبت صغریٰ کا مختصر تھا۔ دونوں ادوار میں حضرت صاحب الزمان علیہ السلام آنکھوں سے اوجھل اور اصطلاحا "غائب" تھے اور ہیں۔ آنحضرتؑ نے غیبت صغریٰ میں چار نائبین متعین فرمائے جو یکے بعد دیگرے آنحضرتؑ کی طرف سے منتخب ہوئے تھے۔ اور یہ نکتہ بہت بدیہی اور مسلّمہ ہے کہ آنحضرتؑ اپنے نمائندوں کا تقرر خود ہی فرماتے ہیں۔

ہمارا دور، یعنی غیبت کبریٰ بھی اس قاعدے سے مستثنیٰ نہیں ہو سکتا اور ولی فقیہ آنجنابؑ کا نمائندہ ہے اور پھر ہمارا دور بھی بہت حساس اور تقدیر ساز ہے، چنانچہ ضروری ہے کہ اس دور کے ولی فقیہ کو آپؑ نے خود ہی مقرر فرمایا ہو۔

واضح رہے کہ خبرگان (یعنی مجلس خبرگان یا ماہرین اسمبلی کے اراکین) امام زمانہؑ کے نمائندے کا انتخاب نہیں کرتے بلکہ خود آنحضرتؑ ہی یہ انتخاب انجام دیتے ہیں اور پھر روحانی اور معنوی ہدایت کے ذریعے خبرگان کی راہنمائی کرتے ہیں اور وہ ولی فقیہ کو "کشف" کر لیتے ہیں۔ چنانچہ پوری جرات سے کہا جا سکتا ہے کہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای حفظہ اللہ تعالیٰ بھی حضرت صاحب الزمانؑ کے مقرر کردہ اور منتخب کردہ ہیں اور اسی بنا پر ان کی اطاعت حضرت صاحب الزمانؑ کی اطاعت ہے۔

2۔ لیکن، ان کے انتخاب میں ایک لطیف و ظریف نکتہ اور بھی ہے جو دو تقدیرساز حقیقتوں میں روح نواز مماثلت ہے؛ اور وہ یہ کہ، بقیۃ اللہ ولی عصر امام زمانہ حضرت مہدی علیہ السلام کے پہلے نائب خاص عثمان بن سعید عمروی (یا عَمری) تھے جو انتہائی نمایاں عالم اور سماجی شخصیت تھے۔ اور حضرت صاحب الزمانؑ نے ان کی وفات کے بعد ان کے فرزند کو اپنا نمائندہ اور نائب خاص مقرر کیا، بالکل آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی طرح جو امام خامنہ ای رضوان اللہ علیہ کی شہادت کے بعد مقرر ہوئے۔

وَمَا نَنْسَخْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا …..

جس آیت کو ہم منسوخ کر دیتے ہیں یا وہ بھلا دی جاتی ہے۔ تو ہم اس سے بہتر یا اس کے مثل دوسری [آیت] نازل کر دیتے ہیں۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: حسین شریعتمداری

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha