16 فروری 2026 - 11:21
مآخذ: ابنا
پاکستان اور ایران میڈیا کی ہم آہنگی جنگ میں مؤثر ہتھیار

ایران اور پاکستان کے نمایاں صحافیوں اور سوشل میڈیا کارکنوں کے ایک فکری اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ خطے کی حالیہ صورتحال،

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور پاکستان کے نمایاں صحافیوں اور سوشل میڈیا کارکنوں کے ایک فکری اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ خطے کی حالیہ صورتحال، خصوصاً اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ اور ایران میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کے حوالے سے درست بیانیہ پیش کرنے کے لیے دونوں ہمسایہ ممالک کے میڈیا کے درمیان ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ یہ نشست ایرانی سفارت خانے کے ثقافتی مرکز کی میزبانی میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے شرکت کی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ حالیہ برسوں میں ایران کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں اور مغربی میڈیا کی جانب سے چلائی جانے والی نفسیاتی مہمات نے میڈیا کی اہمیت کو مزید واضح کر دیا ہے۔ اس جنگ میں کامیابی اسی فریق کو ملتی ہے جو عالمی رائے عامہ کو مؤثر انداز میں اپنی طرف مائل کر سکے۔

شرکاء نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستانی عوام اور حکومت نے مختلف مواقع پر ایران کے مؤقف کی حمایت کی ہے اور پاکستانی میڈیا نے بھی خطے کی صورتحال کو متوازن انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی۔ اجلاس میں سرکاری و نجی ٹی وی چینلز، اخبارات اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے نمائندوں نے ایران کی داخلی صورتحال، جوہری مذاکرات، دفاعی تیاری اور عوامی روابط کے فروغ میں میڈیا کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔

سفیر ایران نے کہا کہ موجودہ دور میں اصل معرکہ بیانیے کا ہے اور ایران و پاکستان کے ذرائع ابلاغ اس میدان میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی میڈیا کے منصفانہ رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان میں ایران کے مؤقف کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے ایرانی معاشرے میں خواتین کے کردار پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ خواتین معیشت، تعلیم، سماجی اور انتظامی شعبوں میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں، جب کہ مغربی میڈیا ان کے بارے میں منفی تصویر پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

تقریب کے اختتام پر ایران کے ثقافتی مشیر نے مغربی میڈیا پر جعلی خبروں کے ذریعے اسلامی ممالک کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے کا الزام عائد کیا اور پاکستانی میڈیا کے مثبت کردار کو سراہا۔ اس موقع پر ’’جنگ 12 روزہ تحمیلی رژیم صہیونیستی علیه ایران‘‘ کے عنوان سے اردو زبان میں شائع ہونے والی کتاب کی رونمائی بھی کی گئی اور شرکاء میں اس کی نقول تقسیم کی گئیں۔ اس کا بہتر اور جذاب عنوان

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha