-
دمشق کے نواحی علاقے میں مسافر بس میں بم دھماکا، متعدد افراد ہلاک و زخمی
شامی اور عرب ذرائع ابلاغ نے دمشق کے نواحی علاقے جرمانا میں ایک مسافر بس کے اندر بم دھماکے کی اطلاع دی ہے، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
-
حزب اللہ کا لبنانی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات اور رعایتیں ختم کرنے کا مطالبہ
لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے وفاداری برائے مزاحمت دھڑے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات اور اسے دی جانے والی رعایتوں کا سلسلہ فوری طور پر روک دیا جائے۔
-
سعودی عرب نے یمن کے حملوں میں جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات خفیہ قرار دے دیں
سعودی عرب نے یمن کی انصاراللہ کے حالیہ حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد کو خفیہ قرار دیتے ہوئے ان کی تفصیلات جاری کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
-
غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد 300 بچے شہید
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ اکتوبر 2025 میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے غزہ میں کم از کم ۳۰۰ بچے شہید ہوچکے ہیں، یعنی اوسطاً روزانہ ایک بچہ شہید ہوا۔
-
دو امریکی جریدوں کا تجزیہ: ایران کے خلاف جنگ نے مختصر جنگوں کا امریکی تصور دفن کردیا
امریکی جریدوں فارن افیئرز اور نیشنل انٹرسٹ نے اپنے الگ الگ تجزیوں میں قرار دیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ نے نہ صرف امریکی فوجی حکمتِ عملی کے معروف اصولوں کو چیلنج کیا بلکہ اس دیرینہ تصور کو بھی غلط ثابت کردیا کہ جدید جنگیں مختصر مدت میں ختم ہوجاتی ہیں۔
-
اسرائیل سے صہیونیوں کی ہجرت میں ۵۰ فیصد اضافہ
صہیونی ذرائع ابلاغ نے ایک سرکاری دستاویز کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین سے اسرائیلی شہریوں کی بیرونِ ملک ہجرت میں ۵۰ فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں صہیونی حکومت کو سالانہ کروڑوں ڈالر کی ٹیکس آمدنی سے محرومی کا سامنا ہے۔
-
انصاراللہ کا انتباہ: یمن میں سعودی فوج اور اس کے حامی محفوظ نہیں رہیں گے
یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے دو ارکان نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں موجود سعودی فوج، اس کے فوجی اڈے اور سعودی حمایت یافتہ عناصر آئندہ حملوں سے محفوظ نہیں رہیں گے۔
-
شہید لاریجانی کے اہلِ خانہ کا بعض میڈیا قیاس آرائیوں پر بیان
شہید علی لاریجانی کے اہلِ خانہ نے ان کی شہادت سے متعلق بعض میڈیا قیاس آرائیوں کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔
-
قالیباف کا ٹرمپ کو جواب: یہ نمائشی سفارت کاری ناکام ہو چکی ہے
ایران کی مجلسِ شوریٰ اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ نمائشی سفارت کاری ناکام ہو چکی ہے۔
-
رائٹرز سروے: امریکی عوام ایران کے ساتھ جنگ کو خطے میں عدم استحکام کا سبب قرار دیتے ہیں
،رائٹرز اور ایپسوس کے مشترکہ تازہ سروے کے مطابق، امریکی عوام کی ایک بڑی تعداد کا خیال ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ مشرقِ وسطیٰ میں مزید عدم استحکام کا باعث بنے گی، جبکہ اس کے اقتصادی اور سیاسی اثرات پر بھی تشویش پائی جاتی ہے۔
-
یمن کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں سعودی حمایت یافتہ جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر دھماکے
یمن کے صوبوں مأرب اور حضرموت میں سعودی اتحاد سے وابستہ مسلح گروہوں کے اڈوں پر دھماکے ہوئے ہیں۔
-
عامری کی سعودی عرب کے خلاف انتقامی کارروائی مؤخر کرنے کی اپیل
عراق کی تنظیم بدر کے سیکریٹری جنرل ہادی العامری نے عراقی مزاحمتی گروہوں سے سعودی عرب کے خلاف انتقامی کارروائی کو مؤخر کرنے کی اپیل کی ہے۔
-
سعودی اتحاد کا دعویٰ: یمنی فوج کے نجران پر حملے میں متعدد افراد زخمی
سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ یمنی فوج کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران پر کیے گئے حملے میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
-
ٹرمپ نے امریکی اسلحہ ذخائر سے متعلق معلومات کے افشا کی تحقیقات کا حکم دے دیا
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکی اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخائر میں کمی سے متعلق معلومات منظر عام پر آنے کے بعد اس افشا کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔