اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،عراق کی تنظیم بدر کے سیکریٹری جنرل ہادی العامری نے عراقی مزاحمتی گروہوں سے سعودی عرب کے خلاف انتقامی کارروائی کو مؤخر کرنے کی اپیل کی ہے۔
عراقی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں ہادی العامری نے کہا کہ عراق کے اعلیٰ قومی مفاد کے پیشِ نظر مزاحمتی گروہ امریکہ اور سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں کسی بھی قسم کی کارروائی کو فی الحال مؤخر کر دیں۔
انہوں نے مزاحمتی مجاہدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے عظیم تر مفاد کے لیے صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور وقتی طور پر انتقامی کارروائی سے گریز کریں۔
العامری نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ امریکی اور سعودی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے حقوق سفارتی ذرائع سے حاصل کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور سعودی عرب نے عراق سے ہونے والے حملوں کو جواز بنا کر مشترکہ فضائی کارروائی میں الحشد الشعبی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد شہید اور 30 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ عراقی مزاحمتی گروہوں نے اپنے شہداء کے خون کا بدلہ لینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ