اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی مجلسِ شوریٰ اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ نمائشی سفارت کاری ناکام ہو چکی ہے۔
قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے پیغام میں لکھا:"ایک بڑا حملہ ہونے والا ہے... انتظار کریں، نہیں، وہ تو مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔
اس قسم کے بیانات ایک بار پھر صرف نمائشی سفارت کاری کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دھونس، پورا نہ ہونے والے وعدے اور جعلی خبروں کو مذاکرات پر دباؤ ڈالنے کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ایک ناکام حکمتِ عملی ہے۔
قالیباف نے مزید کہا کہ حقیقت کو تسلیم کریں اور اپنے وعدوں کی پاسداری کریں، کیونکہ ہمیں مزید نمائشی اقدامات کی ضرورت نہیں۔
آپ کا تبصرہ