بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے محکمۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر پرواز کرنے والے دشمن کے ایک جاسوسی ڈرون کا سراغ لگایا گیا اور اسے ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے زیرِ کنٹرول، آرمی ایئر ڈیفنس فورس کے مقامی نظاموں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔
اس سے قبل، 24 نومبر کو فوج کے محکمۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کے مغرب اور مشرق میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران، آرمی ایئر ڈیفنس فورس کے مقامی نظاموں کے ذریعے امریکہ کے دو ڈرونز ـ 'لوکاس' (Lucas) اور 'MQ-9' ـ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
مزید برآں، نومبر کے وسط میں، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکہ کے ایک اور جاسوسی - جنگی ڈرون کو تباہ کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی، مار گرائے گئے امریکی ڈرونز (MQ سیریز کے) کی کل تعداد 78 ہو گئی؛ جن میں 20 MQ-1 اور 58، MQ-9 شامل ہیں جبکہ اس عرصے میں 9 ایم کیو ایم- 170 (MQM-170) ڈرونز کوالیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے صحیح سلامت اتار لیا گیا۔
22 نومبر (یکم آذر) کو جاری کردہ ایک بیان میں، IRGC نے یہ بھی بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ کے چار ڈرونز کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ