بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ایران کے جنوبی علاقے اور آبنائے ہرمز سے متعلق فوجی امور کے ایک ذمہ دار اور باخبر ذریعے نے بتایا کہ گذشتہ شب و روز کے دوران آبنائے ہرمز سے گذرنے والے قانون شکن جہازوں اور امریکی جنگی طیاروں کے خلاف ایرانی افواج کی کاروائی، شدید ترین اور متنوع ترین جارحانہ و دفاعی کارروائیوں میں سے ایک تھی۔
انھوں نے مزید کہا: سینٹ کام نے کل رات آبنائے ہرمز کے کنٹرول اور انتظام میں خلل ڈالنے کا مشترکہ منصوبہ نافذ کرنے کی کوشش کی لیکن اس کوشش کو ایرانی افواج کی مستقل نگرانی اور مؤثر حملوں کے دو عناصر کے ذریعے ناکام بنایا؛ اور جارح و دہشت گرد امریکی جنگی طیاروں اور بحری جہازوں کی فضائی و بحری مدد سے تیل کے ٹینکروں کے قافلے کی گذرگاہ کا منصوبہ ناکام ہو گیا ہے۔
اس ذمہ دار ذریعے نے کہا: خلیج فارس اور بحیرہ عمان کی گہرائی اور طول میں سمندری اور فضائی نگرانی کی ایرانی یونٹوں کی وسیع تعیناتی اور ساحلی پٹی کے ساتھ کثیر الجہتی فوجی کارروائی کے منصوبے نے گجنکے ہرمز میں تزویراتی توازن کو ایران کے حق میں بدل دیا ہے۔
انہوں نے آخر میں کہا: خلیج فارس کے بیشتر ہمسایہ ممالک اور خطے میں موجود بڑی یورپی اور امریکی کمپنیاں، خطے کی سلامتی فراہم کرنے کے سلسلے میں پینٹاگون اور سینٹ کام کی صلاحیت میں شدید کمی آنے اور میدانی توازن کھوجانے کے بعد، امریکہ سے دوری کی طرف راغب ہونے کے بعد، نئی اور خودمختار سلامتی و فوجی فارمولوں میں شامل ہونے کی طرف آگے بڑھ رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ