اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعرات 21 آبان کو سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں غزہ کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا کہ غزہ کی تباہ کن صورتِ حال کو ایک عرصے سے مغربی میڈیا کی سرخیوں میں جگہ نہیں مل رہی۔
عراقچی نے خبردار کیا کہ غزہ میں خاموش نسل کشی جاری ہے، لیکن اس پر تقریباً کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ صورتِ حال باعثِ شرم ہے اور ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیل اپنی ناکامیوں سے عالمی رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کے لیے جنگ کو ہوا دینے کی کوشش میں کم از کم ایک پہلو سے کامیاب ہوگیا ہے۔
آپ کا تبصرہ