12 نومبر 2026 - 18:35
ایران کے کمانڈر انچیف : دوبارہ حملہ کرنے والے دشمن کو پہلے سے زیادہ بھاری نقصان ہوگا

ایران کے کمانڈر انچیف کا دشمن کو سخت انتباہ: رمضان جنگ میں مار گرائے گئے ڈرونز اور میزائلوں کی نمائش کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ناقابلِ شکست نہیں، اس کے فوجی سازوسامان کو میدانِ جنگ میں نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حاتمی نے رمضان جنگ کے دوران فضائی دفاعی فورس کے ہاتھوں مار گرائے گئے ڈرونز کی نمائش کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہاں دشمن کے استعمال کردہ مختلف اقسام کے بڑے ڈرونز، میزائل اور فوجی سازوسامان نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں، جنہیں فضائی دفاعی نظاموں کی فائرنگ سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ نمائش فضائی دفاعی فورس کے جوانوں کی کامیابیوں کی ایک جھلک پیش کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن نفسیاتی اور ادراکی جنگ کے ذریعے اپنی طاقت اور ناقابلِ شکست ہونے کا جو تاثر پیش کرتا ہے، حقیقت اس کے برعکس ہے۔ دشمن بھی کمزور پڑ سکتا ہے اور میدانِ جنگ میں اس کے فوجی سازوسامان اور وسائل کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

ایرانی بری فوج کے کمانڈر انچیف نے واضح کیا کہ فضائی دفاعی فورس نے اپنی جنگی صلاحیتوں اور تیاریوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی بھی جارح نے دوبارہ ایران کی سرزمین پر حملے کی کوشش کی تو اسے اس سے بھی زیادہ بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha