بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مسلح افواج کے کمانڈر انچیف امام سید مجتبیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ) سے سینئر کمانڈروں کی ملاقات، ـ جس میں دشمنوں کا طاقتور طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے ذہین جنگی تیاری اور زیادہ سے زیادہ تسدید (بازداری - Deterrence) کی ضرورت پر زور دیا گیا، ـ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کے لئے ایک واضح پیغام کی حامل تھی: ہر سطح اور ہر قسم کی دھمکی/خطرے کا فوری، مؤثر اور جغرافیائی حدود کی پابندی سے ماوراء، جواب دیا جائے گا۔
تیسرا اور آخری حصہ:
کیا ایران مستقبل میں این پی ٹی (NPT) سے الگ ہوگا؟
انھوں نے ـ ملک کی جوہری تنصیبات پر دوبارہ حملے کی صورت میں ـ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) سے ایران کے ممکنہ انخلا کو بھی قابل غور آپشن قرار دیا اور امریکہ اور صہیونی رجیم کے سابقہ حملوں کے حوالے سے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "ایسی صورت حال میں اس معاہدے میں رکنیت کا قومی مفادات کے تناظر میں جائزہ لینا چاہئے۔"
عوام کی موجودگی؛ تسدید (ڈیٹرنس) کا دوسرا پہلو
فوجی تیاری اور دھمکیوں/خطروں کے جواب کی حد متعین کرنے کے ساتھ ساتھ، عوام کا کردار بھی اس ملاقات میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے بیانات کے اہم نکات میں سے ایک تھا؛ ایسا موضوع جس پر کوثری اور خَلَجِی نے بھی اپنے تجزیوں میں زور دیا۔
کوثری نے اسلامی نظام میں عوامی کردار اور مقام پر امام خمینی اور رہبرِ شہیدِ انقلاب (رضوان اللہ علیہما) کی تاکیدات کو حوالہ دیتے ہوئے، دشمن کو ناکام بنانے میں عوام کی موجودگی اور حمایت کو اہم عنصر قرار دیا اور کہا کہ حکام کو بھی عوام کے مسائل حل کر کے اس حمایت اور قربانی کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔
خَلَجِی نے بھی سڑکوں اور اسکوائرز اور چوراہوں میں عوام کی موجودگی کو دشمن کے خلاف ڈیٹرنس کا ایک اہم عامل قرار دیا اور کہا: مسلح افواج کی استعداد اور تیاری کے ساتھ ساتھ، ملک کے تحفظ اور دشمنانہ اقدامات کے مقابلے میں اس موجودگی کا امتداد بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
فوری اور مؤثر جواب کے ساتھ زیادہ سے زیادہ طاقتور تسدید
ذہین جنگی استعداد و تیاری اور ٹارگٹ بینک کی تازہ کاری سے لے کر جغرافیائی حدود کو خاطر میں نہ لاکر، لامحدود جواب اور عوام کے کردار پر تاکید تک، کمانڈر انچیف سے مسلح افواج کے سینئر کمانڈروں کی ملاقات میں پیش کیے گئے تمام نکات ایک مشترکہ پیغام کے حامل ہیں: "اسلامی جمہوریہ ایران دھمکیوں کے مقابلے میں ماورائے علاقائی فیصلے کرے گا۔"
اسی بنیاد پر، ہر سطح اور ہر قسم کی دھمکی کا فوری اور مؤثر جواب، مسلح افواج کی تیاری اور میدان میں عوام کی موجودگی، وہ عناصر ہیں جن پر زیادہ سے زیادہ تسدید کی حکمت عملی کے فریم ورک میں توجہ دی گئی ہے؛ ایسی حکمت عملی جس کا مقصد کسی بھی جارحیت کی قیمت بڑھانا اور دشمن کے غلط اندازوں کے اعادے کا سد باب کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بقلم: محمد رضا دہقان
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ