9 نومبر 2026 - 16:58
آبنائے ہرمز کے غیر قانونی روٹ سے سینٹ کام-امارات آئل اسمگلنگ روک دی گئی

سپاہ بحریہ کے ایک ذمہ دار ذریعے نے اعلان کیا: آبنائے ہرمز کی جنوبی چٹانوں میں دشمن کے نیویگیشن امدادی نظاموں کو تباہ کرنے کے بعد، اس راستے سے تیل کی امریکی-اماراتی اسمگلنگ کا سلسلہ مکمل طور پر بند کیا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ (سپاہ بحریہ) میں ایک ذمہ دار ذریعے نے اعلان کیا: آبنائے ہرمز کی جنوبی چٹانوں میں دشمن کے نیویگیشن امدادی نظاموں کو مکمل طور پر تباہ کیا گیا جس کے بعد، کل رات خلاف ورزی کرنے والا کوئی بھی جہاز غیر قانونی راستے میں داخل نہیں ہو سکا اور اس راستے سے تیل کی اسمگلنگ کا سلسلہ مکمل طور پر روک دیا گیا۔

اس سے قبل بھی سپاہ کے کمانڈر ان چیف کے اعلیٰ مشیر سردار محمدرضا نقدی نے اعلان کیا تھا کہ جلد ہی ان محدود راستوں کو بند کر دیا جائے گا جو خلاف ورزی کرنے والے افراد اور امریکہ اور امارات نے آبنائے ہرمز میں موجود کچھ چٹانی راستوں کو دھماکے سے اڑا کر اور تباہ کر کے، بنا دیئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha