بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || یئر لائن "FlyDubai" کے ترجمان نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اسرائیل کے لئے راؤنڈ ٹرپ پروازیں کل کی متنازعہ پرواز کے بارے میں جاری تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کر دی گئی ہیں۔
جمعرات کو "FlightRadar" کے فلائٹ ڈیٹا نے اشارہ کیا کہ معطلی کے اس فیصلے کے بعد دبئی (UAE) اور تل ابیب (اسرائیل) کے درمیان دس طے شدہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ جمعہ کو طے شدہ پروازیں متاثر ہوئی ہیں، جبکہ ایئر لائن نے ابھی تک اسرائیل کے لئے آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے لیے ٹائم لائن کا اعلان نہیں کیا ہے۔
مزید برآں، CNN نے اسرائیلی ایئر لائن ایل ال کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ کیریئر دبئی میں پھنسے ہوئے اسرائیلیوں کو مقببوضہ فلسطین واپس لانے کے لئے کام کر رہا ہے جب فلائی دبئی نے چھرا گھونپنے کے واقعے اور بدھ کے روز پیش آنے والے "ہائی جیکنگ" کے واقعے کے بعد تل ابیب کے لئے اپنی پروازیں معطل کر دی تھیں۔
رپورٹ کا خلاصہ:
چھرا گھونپنے کے ایک واقعہ = دبئی سے اسرائیل کا فضائی راستہ بند:
واقعہ: فلائی دبئی کی پرواز FZ1073 (دبئی - تل ابیب) میں ایک پائلٹ نے دوسرے پائلٹ پر چاقو سے حملہ کیا اور طیارہ گرانے کی کوشش کی۔ بوئنگ 737 MAX ایک منٹ میں 33 ہزار فٹ سے 17 ہزار فٹ پر آ گیا، لیکن مسافروں کی مداخلت سے بچ گیا اور سعودی عرب کے شہر تبوک میں ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہو گیا۔
نتیجہ: فلائی دبئی کو اسرائیل کے لئے اپنی تمام پروازیں تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کرنا پڑیں۔ دسوں پروازیں منسوخ اور جمعہ کی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔
پھنسے مسافر: بڑی تعداد میں اسرائیلی دبئی میں پھنس گئے۔ صہیونی ایئرلائنز "اِیل عال (אל על = El Al)" انہیں واپس لانے کی کوشش میں ہے مگر کوئی شیڈول طے نہیں ہؤا۔
دلچسپ پہلو: اسرائیلی ایئرلائن Israir کے حصص 9% بڑھ گئے کیونکہ مارکیٹ کو متبادل طلب کی توقع ہے۔ ال عال نومبر میں دبئی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی تیاری میں میں مصروف ہے۔
اصل حقیقت: اسرائیل "خودمختار سیکیورٹی" کا دعویٰ کرتا ہے، مگر امارات کے راستے پر تقریباً مکمل طور پر فلائی دبئی اور الاتحاد پر منحصر تھا۔ اب اسرائیل اسی امارات کا محتاج ہے جس نے پروازیں بند کر دیں۔
امارات کا رویہ: نہ مذمت، نہ جلد بازی ـ صرف "تحقیقات" کے بہانے پروازیں معطل۔
مجموعی نقصان: امارات نے بڑی آمدنی اور مصروف ترین مارکیٹ کھو دی؛ اسرائیل اپنے شہریوں کی منتقلی کے لئے اپنے اس شراکت دار کا محتاج ہو گیا۔ [جو 'دوسرا اسرائیل' کہلانا پسند کرتا ہے۔]
مختصراً: چھرا گھونپنے کے ایک ہی واقعے نے اسرائیل کو دبئی میں مفلوج کر دیا اور اس کے "سیکیورٹی خودمختاری" کے دعوے کی حقیقت آشکار کر دی۔
نکتہ:
اس واقعے پر صہیونی ریاست کے بڑے سرغنوں اور فلسطینیوں کا سب سے زیادہ خون بہانے والوں نے اس واقعے پر شدید رد عمل ظاہر ہے جس سے معلوم ہؤا کہ یہ واقعہ چھرا گھونپنے کے واقعے سے کہیں بڑھ کر اہم ہے۔ جہاز میں یہودیوں کی اکثریت تھی جو ایک عرب و بظاہر مسلم ریاست میں عیاشی اور بے حیائی کے لئے آئے تھے، اور ان میں کئی صہیونی عہدیدار اور فوجی افسران بھی تھے۔ اور اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ لوگ درحقیقت امارات اور صہیونی ریاست کے درمیان معمول کے تعلقات کے ترجمان تھے۔ اور ہاں! اس سے بھی بڑھ یہ اسرائیل کی سیکورٹی کا حال یہ ہے کہ چھرا گھونپنے کے واقعے سے اس قدر متاثر ہوتی ہے!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلخیص و ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ