12 ستمبر 2026 - 04:27
یمن کے 5400 مربع کلومیٹر  مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرا لیا گیا، بریگیڈیئر یحییٰ سریع

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان، بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے اعلان کیا کہ یمنی افواج اور انصار اللہ کے مجاہدین کے ایک بڑے آپریشن کے دوران سعودی کرائے کے سینکڑوں سعودی گماشتے، مارے گئے، زخمی ہوئے اور قیدی بنائے گئے جبکہ سرزمین یمن کے یمن کے 5400 مربع کلومیٹر  مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرا لیا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || یمن کی مسلح افواج کے ترجمان، بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے جمعہ کے روز پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ یمن کی مسلح افواج نے یہ زمینیں سعودی کرائے کے گماشتوں کے قبضے سے چھڑا لی ہیں۔

سریع نے بتایا: یہ عظیم فتح "وَاللَّهُ أَشَدُّ بَأْسًا وَأَشَدُّ تَنْكِيلًا" نامی آپریشن میں حاصل ہوئی اور سعودی عرب کے کرائے کے گماشتوں کو ملک کے چھ اضلاع سے نکال باہر کیا گیا۔

انھوں نے کہا: مذکورہ آپریشن، یمن پر کھلی سعودی جارحیت اور مسلسل ظالمانہ محاصرے کے مقابلے کے دائرے میں کیا گیا۔

انھوں نے واضح کیا کہ یمن کی مسلح افواج نے عوام اور آزاد قبائل کی وسیع شراکت کے ساتھ رواں ماہ 3 ستمبر کو کئی محوروں سے یہ وسیع فوجی آپریشن شروع کیا۔

انھوں نے مذکورہ آپریشن کے نتائج یوں بیان کئے:

اول: صوبہ تعز اور الحدیدہ کے چھ اضلاع سے سعودی اجرتیوں کو نکال باہر کیا گیا اور ان علاقوں میں استحکام بحال کیا گیا۔

دوئم: سعودی اجرتیوں کے چھ کے سات ڈویژنوں کو شدید اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، اور سینکڑوں گماشتوں کو مارا گیا، سینگڑوں دیگر کو قیدی بنایا گیا اور زخمی کیا گیا۔

سوئم: ان یمنی افراد کو بازیاب کرایا گیا جو برسوں سے مغربی ساحل پر سعودی اجرتیوں کے عقوبت خانوں میں پابند سلاسل تھے۔

چہارم: یمن کی مسلح افواج سعودی لڑاکا طیاروں کو مار بھگانے پر منتج ہونے والی 32 کاروائیوں میں کامیاب ہوئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha