سعودیوں کی مات عنقریب
-
یمنی افواج کی تیزرفتار پیشقدمی
یمن کے 5400 مربع کلومیٹر مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرا لیا گیا، بریگیڈیئر یحییٰ سریع
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان، بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے اعلان کیا کہ یمنی افواج اور انصار اللہ کے مجاہدین کے ایک بڑے آپریشن کے دوران سعودی کرائے کے سینکڑوں سعودی گماشتے، مارے گئے، زخمی ہوئے اور قیدی بنائے گئے جبکہ سرزمین یمن کے یمن کے 5400 مربع کلومیٹر مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرا لیا گیا۔
-
یمنی افواج کی تیزرفتار پیشقدمی
یمنی محاذ کی تازہ ترین میدانی صورتحال
ایک باخبر ذریعے نے یمن کے محاذ کی تازہ ترین صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: اس وقت یمن کا پورا مغربی ساحل مقاومت (یعنی یمنی فوج اور انصار اللہ کے مجاہدین) کے کنٹرول میں ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آزاد کرائے گئے علاقوں کا رقبہ 4500 مربع کلومیٹر سے تجاوز کر گیا ہے۔
-
یمنی افواج کی تیزرفتار پیشقدمی
یمن: انصاراللہ کی کاری ضربیں؛ المخا کے بعد جزیرہ زُقَر بھی آزاد
فرانسیسی خبر ایجنسی رپورٹ دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے آج جمعرات کو اسٹراٹیجک شہر المخا پر قبضے کے بعد بحیرہ احمر کے جنوب میں واقع اسٹراٹیجک جزیرہ زُقَر کو بھی آزاد کرا لیا۔
-
یمنی افواج کی تیزرفتار پیشقدمی
المخا میں بجلی کی تیزی سے پیشقدمی، انصار اللہ باب المندب کے دروازے پر + ویڈیو
ذرائع کے مطابق، یمنی افواج نے المخاء کے ساحلی علاقے میں بجلی کی سی تیزی سے پیشقدمی کرکے سعودیوں کے کرائے کے فوجیوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔ یہ پیشقدمی شمال سے ساحل کی جانب اور مشرق سے المخا کی تزویراتی بندرگاہ کے ہوائی اڈے تک جاری رہی ہے۔ شائع ہونے والی تصاویر کے مطابق، سعودی ملیشیائیں کئی محاذوں پر شکست و ریخت سے دوچار ہو کر، فرار ہو گئے ہیں۔