بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر دفاع، بریگیڈیئر جنرل "سید مجید ابن الرضا" نے گذشتہ رات شہید نصیرزادہ کے اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر صحافیوں سے کہا: "یقین رکھئے کہ ہم میں بحری ناکہ بندی میں حصہ لینے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت موجود ہے اور آپ اس کے نتائج دیکھ لیں گے۔"
اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری، میجر جنرل ڈاکٹر محسن رضائی، نے پیر کی رات کہا تھا کہ "12 روزہ جنگ کے بعد پہلی بار، ـ ہم نے اب سے 48 گھنٹے قبل ـ ایک خاص بیلسٹک جہاز شکن میزائل کو ایک امریکی بحری جہاز کے اوپر آزمایا؛ واقعی ایک جہنم برپا ہؤا اور بحری جہاز بھاگ گیا۔"
فوجی کمانڈروں کا اشارہ بیلسٹک میزائل "قاسم بصیر" کی طرف ہے جس کی رینج 1200 کلومیٹر اور بحری اہداف کی طرف درست حرکت کی صلاحیت ہے، جسے ایران نے چند رات قبل امریکی بحری جہازوں پر حملے کے لئے استعمال کیا۔

یہ میزائل ایک میٹر سے کم خطا کے ساتھ، اور تھرمل-آپٹیکل تصویر ساز نظام سے لیس ہونے کی وجہ سے آخری لمحے تک اہداف کی طرف رہنمائی کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہدف کی حرارتی ساخت کی بنیاد پر اس کی درست شناخت ممکن بنا کر اسے نشانہ بناتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ