3 ستمبر 2026 - 20:22
ایران کے ساتھ تعلقات برقرار رکھیں گے، امریکہ کو کریملن کا کرارا جواب

کریملن کے ترجمان نے امریکی وزیر خزانہ کی ایران سے دوری اختیار کرنے کی درخواست پر ردعمل دیتے ہوئے زور دے کر کہا: ماسکو تہران اور اپنے دیگر شراکت داروں کے ساتھ دوستانہ اور شراکتی تعلقات کو برقرار رکھے گا اور فروغ دیتا رہے گا۔

بین الاقوامی نیوز ایجنسی ـ ابنا || وفاقی جمہوریہ روس کے صدر کے ترجمان دمتری پسکوف نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ انداز سے کہا: "مجھے شک ہے کہ کیا امریکہ کو کسی کسی خاص ملک کے ساتھ تعلقات پر اجارہ داری قائم کرنا چاہئے؟ یا کیا اس وہ ایسا کرنے اہلیت رکھتا ہے؟

پسکوف نے ٹیلی ویژن نیٹ ورک "ویستی" کے نیوز پروگرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے اپنے شرکاء اور دوست ہیں۔ ہم ان دوستانہ اور شراکتی تعلقات کو برقرار رکھتے ہیں اور مزید فروغ دیتے رہیں گے۔"

سرکاری خبر رساں ایجنسی ریانووستی کے مطابق، روسی صدر کے ترجمان کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب امریکی خزانہ نے اسکاٹ بیسنٹ نے ماسکو سے کہا تھا کہ وہ ایران سے دوری اختیار کرے!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha