بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ انقلاب اسلامی کے دفتر کے نائب برائے بین الاقوامی امور اور خصوصی ایلچی، حجۃ الاسلام والمسلمین قمی ـ قائدِ شہیدِ امت کی تشییع کے مراسمات میں والہانہ شرکت پر ـ عراق کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
اطلاعات کے مطابق، عراق کی الحشد الشعبی تنظیم کے سربراہ 'فالح الفیاض' نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ امام سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ تعالیٰ) کی جانب سے بھیجے گئے وفد کا استقبال کیا۔
اس ملاقات میں ایرانی وفد نے عراق کے سرکاری اور عوامی موقف کی تعریف کی اور امامِ شہیدِ امت حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای (قدس اللہ تعالیٰ نفسہ الزکیہ) کی جدائی پر عراقی عوام کی ہمدردی اور وفاداری کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس دوران فالح الفیاض اور الحشد الشعبی کے کمانڈروں نے رہبر معظم کے نمائندے کو ایک بار تعزیت پیش کی اور عراق اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات اور مضبوط رشتوں کے امتداد و تحفظ پر زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ