بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ بین الاقوامی بحری تنظیم (International Maritime Organization) کے سیکرٹری جنرل "آرسینیو ڈومینگیز (Arsenio Dominguez)" نے آج جمعہ کو بلومبرگ نیوز نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ترامپ اور ان کی انتظامیہ کے عہدیداروں کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ آبنائے ہرمز کھلا ہے۔
ڈومینگیز نے اس وقت آبنائے ہرمز سے گذرنے والے جہازوں کی تعداد "بہت کم" بتائی اور اس کی بنیاد پر کہا کہ "واضح ہے کہ یہ آبنائے عملاً کھلا نہیں ہے۔"
ڈونلڈ ترامپ اور ان کی انتظامیہ کے عہدیداروں نے گذشتہ دنوں میں، امریکہ کے بعض ذرائع کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، دعویٰ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کھلا ہے۔
کل خود ترامپ کے علاوہ اس کی انتظامیہ کے تین عہدیداروں - وزیر توانائی، نائب صدر، اور امریکی وزیر خزانہ ـ نے دعویٰ کیا کہ اس بینالاقوامی آبی گذرگاہ سے روزانہ 10 سے 15 ملین بیرل تیل گذر رہا ہے۔
ڈومینگیز نے ترامپ کی انتظامیہ کے عہدیداروں کے اس قسم کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "ہم محض بیان جاری کر کے جہازرانی کی معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع نہیں کر سکتے۔"
بین الاقوامی بحری تنظیم اقوام متحدہ کا ایک ذیلی ادارہ ہے جو جہازرانی سے متعلق فنی امور کے بارے میں رکن ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے کی ذمہداری انجام دیتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ