6 اگست 2026 - 16:41
غزہ میں شہداء کی تعداد 73 ہزار 382 ہو گئی

غزہ: فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 73 ہزار 382 جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 236 تک پہنچ گئی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک فلسطینی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوا، جبکہ پانچ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

وزارت کے مطابق گزشتہ سال 11 اکتوبر کو نافذ ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک ایک ہزار 255 فلسطینی شہید، چار ہزار 125 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ملبے تلے دبے 806 شہداء کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہداء کی مجموعی تعداد 73 ہزار 382 اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 236 ہو گئی ہے۔

وزارتِ صحت نے مزید کہا کہ اب بھی متعدد شہداء کی لاشیں ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں، تاہم مسلسل اسرائیلی حملوں اور امدادی کارروائیوں میں درپیش رکاوٹوں کے باعث ریسکیو اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں انہیں نکالنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha