13 مئی 2025 - 14:44
ہم سب تین ایرانی علماء کے مرہون منت ہیں، بحرینی عالم دین

بحرینی عالم دین شیخ عبداللہ الدقاق نے حوزہ علمیہ قم کے احیاء اور بحالی کی ایک صدی پوری ہونے پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ قم کی توسیع اور اسلامی تہذیب کے فروغ میں آیت اللہ العظمیٰ حائری یزدی، آیت اللہ العظمیٰ بروجردی اور آیت اللہ العظمیٰ امام خمینی (رحمہم اللہ) کا کردار بہت نمایاں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، بحرین کے عالم دین الشیخ عبداللہ الدقاق نے فارس نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: شہر قم میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ عبدالکریم حائری یزدی کے نے 100 سال قبل حوزہ علمیہ کو بحال اور احیاء کر دیا اور ان دنوں اس کی 100 ویں سالگرہ کے منائی گئی۔ اس حوزہ کی بنیاد شیخ عبدالکریم حائری نے رکھی اور آیت اللہ العظمیٰ سید حسین بروجردی نے اس کو توسیع  دی۔ ان کے بعد آیت اللہ العظمیٰ امام خمینی نے ـ تیسرے مرجع کے طور پر ـ اس حوزہ کی صلاحیتوں سے صحیح فائدہ اٹھا کر انقلاب اسلامی کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیاد رکھی۔

انھوں نے کہا: ہم ان تین بزرگ شخصیات کے مرہون و مقروض ہیں: آیت اللہ العظمیٰ شیخ عبدالکریم حائری یزدی، آیت اللہ العظمیٰ سید حسین بروجردی طباطبائی اور آیت اللہ العظمیٰ امام سید روح اللہ موسوی خمینی۔ یہ تین شخصیات ایران اور دنیا میں معروف و مشہور ہیں اور یہی شخصیات عصر جدید میں اسلامی تہذیب کے بانی مبانی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا: ان بزرگوار ہستیوں کے ورثے اور افکار کا مطالعہ کرکے ہم امام مہدی (عَجَّلَ اللہُ تَعَالَی فَرَجَہُ الَّشرِیفَ) کے ظہور پرنور کے لئے ماحول سازی کر سکتے ہیں۔ میں اللہ تعالی سے دست بدعا ہوں کہ ان بزرگواروں کے درجات بلند فرمائے اور سبہی مؤمنوں کو توفیق عطا فرمائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha