27 جولائی 2026 - 17:04
مآخذ: ابنا
امریکہ آئی سی سی سے کیوں خائف؟ غریب آبادی نے وجہ بتا دی

ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ امریکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کو اس لیے "بدعنوان" قرار دیتا ہے کیونکہ اس نے واشنگٹن کے حمایت یافتہ شخص کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی جرات کی۔

اہل بیت نیوز ایجسنی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ امریکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کو اس لیے "بدعنوان" قرار دیتا ہے کیونکہ اس نے واشنگٹن کے حمایت یافتہ شخص کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی جرات کی۔

غریب آبادی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم، جن کے خلاف آئی سی سی کی جانب سے گرفتاری کا وارنٹ جاری ہے، کھلے عام دعویٰ کرتے ہیں کہ امریکی وزیر خارجہ نے اس عدالت کے خلاف اقدامات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو "بدعنوان" قرار دیتا ہے، کیونکہ عدالت نے اس شخص کے خلاف کارروائی شروع کی جس کی واشنگٹن حمایت کرتا ہے۔ غریب آبادی کے مطابق، یہ رویہ بین الاقوامی انصاف اور قانون کے دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha