18 جولائی 2026 - 14:46
مآخذ: ابنا
لبنانی حکومت دشمن کے مقاصد پورے کر رہی ہے، ہم اپنے اصولوں سے دستبردار نہیں ہوں گے:حزب اللہ

لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے سیاسی ونگ کے سینئر رکن علی فیاض نے کہا ہے کہ لبنانی حکومت امریکہ کو خوش کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اسرائیل کے مقاصد کو آگے بڑھا رہی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے سیاسی ونگ کے سینئر رکن علی فیاض نے کہا ہے کہ لبنانی حکومت امریکہ کو خوش کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اسرائیل کے مقاصد کو آگے بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے ایک تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملوں اور تباہی کے باوجود حکومت اس کے ساتھ براہِ راست مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے اور اسے مثبت پیش رفت قرار دے رہی ہے۔

علی فیاض کے مطابق حکومت نے عوام کے مفادات کو نظر انداز کر دیا ہے اور مزاحمتی قوتوں کو غیر مسلح کرنے کی پالیسی اختیار کر کے امریکی اور اسرائیلی مطالبات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہی پالیسی جاری رہی تو لبنان نہ اپنی سرزمین واپس حاصل کر سکے گا، نہ اپنی خودمختاری کا تحفظ کر پائے گا، بلکہ داخلی استحکام اور قومی اتحاد بھی خطرے میں پڑ جائے گا۔

حزب اللہ رہنما نے زور دیا کہ تنظیم اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور وطن کے دفاع، سرزمین کی آزادی اور بے گھر شہریوں کی اپنے علاقوں میں واپسی کے لیے ہر ممکن آپشن کے لیے تیار ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha