18 جولائی 2026 - 14:40
مآخذ: ابنا
امریکی حکمتِ عملی ناکام، ٹرمپ ایران کے خلاف پھر ناکام ہوگا

قطری ویب سائٹ عربی 21 نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے حوالے سے امریکہ کی حکمتِ عملی ناکام ہو چکی ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ایک بار پھر کامیاب نہیں ہوں گے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،قطری ویب سائٹ عربی 21 نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے حوالے سے امریکہ کی حکمتِ عملی ناکام ہو چکی ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ایک بار پھر کامیاب نہیں ہوں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی ایران سے متعلق پالیسی متضاد بیانات، غیر حقیقی دعوؤں اور سیاسی نعروں پر مبنی رہی، جس سے نہ امریکہ کو فائدہ پہنچا اور نہ ہی اس کے علاقائی اتحادیوں کو۔

تجزیے کے مطابق ٹرمپ نے مختلف مواقع پر ایران کی قیادت، ہتھیاروں، آبنائے ہرمز اور جنگ کے نتائج سے متعلق متضاد مؤقف اختیار کیا، جو کسی واضح سیاسی یا عسکری حکمتِ عملی کی عکاسی نہیں کرتا۔

عربی 21 نے مزید لکھا کہ اگر امریکہ ایران کی فوجی صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کرنے میں کامیاب ہو چکا ہوتا تو اسے دوبارہ فوجی کارروائیوں، بحری محاصرے اور آبنائے ہرمز میں سکیورٹی اقدامات کی ضرورت پیش نہ آتی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنے اثر و رسوخ کو ایک اہم تزویراتی برتری سمجھتا ہے اور اس سے دستبردار ہونے کا امکان نہیں، جبکہ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کا دوبارہ آغاز ان ہی پالیسیوں کا تسلسل ہے جو اب تک اپنے مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha