اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سپاہ حضرت سیدالشہداء (ع) صوبہ تہران کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چند لمحے قبل ضلع پاکدشت کے اطراف دھماکے جیسی آواز سنائی دی، تاہم زمینی اور عسکری تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ آواز پرچین کے علاقے میں فضائی دفاعی نظام کی معمول کی کارروائی کا نتیجہ تھی۔
بیان میں بعض مخالف اور شاہ پرست ذرائع ابلاغ کی ان خبروں کو سختی سے مسترد کیا گیا ہے جن میں کسی مقام پر حملہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ سپاہ نے واضح کیا کہ علاقے میں نہ کوئی حملہ ہوا ہے اور نہ ہی کسی قسم کا نقصان پہنچا ہے، بلکہ یہ کارروائی فضائی دفاعی نظام کی تیاری اور معمول کی کارکردگی کے تحت انجام دی گئی۔
سپاہ صوبہ تہران کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پرسکون رہیں، اس واقعے سے متعلق معلومات صرف سرکاری اور معتبر ذرائع ابلاغ سے حاصل کریں اور بیرونی میڈیا کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر توجہ نہ دیں، جن کا مقصد عوام میں خوف و ہراس اور نفسیاتی بے چینی پیدا کرنا ہے۔
آپ کا تبصرہ