14 جولائی 2026 - 17:55
اینفینٹینو کے خلاف متحد ہوں، سوئس قانون دان

اینفینٹینو کی ٹرمپ نوازی پر عالمی تنقید نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور اس بار ایک معروف سوئس قانون دان نے یورپی ممالک کو ان کی فیفا پر صدارت کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سوئٹزرلینڈ کے مشہور قانون دان اور فیفا کی آزاد گورننگ کمیٹی کے سابق سربراہ مارک پیتھ، نے جیانی اینفینٹینو کی انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یورپی فٹ بال فیڈریشنز سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کی صدارت ختم کرنے کے لئے متحد ہوں۔

پیتھ نے ٹیگس اشپیگل کے ساتھ ایک انٹرویو میں زور دیا کہ فیفا کے اراکین قانونی طور پر اس ادارے کے صدر کو معزول کر سکتے ہیں یا حتیٰ کہ اس کے خلاف قانونی کارروائی بھی کر سکتے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اینفینٹینو نے "سیپ بلیٹر کے سسٹم کو مکمل کر لیا ہے" اور وہ کسی بھی چیز سے زیادہ طاقت اور پیسے کے درپے ہے۔

مارک پیتھ نے فیفا کے انتظامی ڈھانچے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے میں حقیقی آزادی موجود نہیں ہے اور اخلاقیات کمیٹی بھی محض ایک ظاہری کردار ادا کرتی ہے۔

انھوں نے فیفا کے موجودہ صدر کے بارے میں مزید کہا: "وہ سمجھتا ہے کہ اس سے اوپر صرف خدا ہے [اور خدا کے بعد دوسرا، وہ خود ہے!]۔"

پیتھ نے مزید کہا کہ یوفا اینفینٹینو کا سامنا کرنے کا سب سے اہم ذریعہ ہے اور یورپی فٹ بال میں تبدیلی لانے کے لئے کافی طاقت موجود ہے۔

ان کے خیال میں، یوفا کا ادارہ آزاد مقابلوں کے انعقاد یا قانونی اقدامات کے ذریعے فیفا پر قابلِ ذکر دباؤ ڈال سکتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا: "عالمی کپ 2026 نے ثابت کیا کہ یورپ اب بھی فٹ بال کا سب سے طاقتور براعظم ہے۔ یورپ کے بغیر، فیفا میں عملی طور پر کچھ نہیں ہوتا۔"

واضح رہے کہ جیانی اینفینٹینو کی کارکردگی 2026 کے عالمی کپ کے دوران بھی کئی بار تنقید کا نشانہ بنی ہے۔

عالمی کپ میں شریک ٹیموں کے لئے ویزا جاری کرنے کے طریقے سے لے کر امریکی قومی ٹیم کے اسٹرائیکر کے ریڈ کارڈ کی معافی اور فٹ بال کے بجائے امریکی صدر ٹرمپ سے ہم آہنگ ہونے تک، سبہی کو عالمی سطح پر احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha