اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،عمان کے میری ٹائم سکیورٹی سینٹر کے مطابق، اتوار کی دوپہر مسندم کے ساحل کے قریب قبرص کے پرچم بردار ایک تجارتی جہاز کو بحری حادثہ پیش آیا، جس کے بعد اس نے امداد کی درخواست کی۔
مرکز کے مطابق، جہاز کے 23 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے، جبکہ ایک لاپتہ فرد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ واقعے کی وجوہات کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ