11 جولائی 2026 - 15:17
مآخذ: ابنا
امریکہ کی جانب سے عہد شکنی پر عراقچی کا ردِعمل

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران پر نئی امریکی پابندیوں کے نفاذ کو عہد شکنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اب تک اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرتا رہا ہے

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران پر نئی امریکی پابندیوں کے نفاذ کو عہد شکنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اب تک اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرتا رہا ہے اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں فریقوں کے لیے اپنے وعدوں کی پابندی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی وزیر خزانہ نے نئی پابندیاں عائد کر کے مفاہمتی یادداشت کی شق 9 کی خلاف ورزی کی ہے، جو ان کے بقول امریکہ کی جانب سے وعدہ خلافیوں کے سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ موجودہ صورتحال کا واحد حل یہ ہے کہ ایران اور امریکہ دونوں اپنی اپنی ذمہ داریوں پر یکساں طور پر عمل کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha