10 جولائی 2026 - 12:19
مآخذ: ابنا
محمود عباس نے قومی اتفاقِ رائے کے بغیر فلسطینی قانون ساز کونسل کے انتخابات کا اعلان کر دیا

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے قومی اتفاقِ رائے کے بغیر ایک صدارتی فرمان جاری کرتے ہوئے فلسطینی قانون ساز کونسل کے انتخابات کی تاریخ 28 نومبر 2026 مقرر کر دی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے قومی اتفاقِ رائے کے بغیر ایک صدارتی فرمان جاری کرتے ہوئے فلسطینی قانون ساز کونسل کے انتخابات کی تاریخ 28 نومبر 2026 مقرر کر دی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق، فرمان میں مشرقی القدس، مغربی کنارے اور غزہ کے فلسطینیوں سے انتخابات میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد جمہوری عمل کو مضبوط بنانا ہے، تاہم بعض مبصرین اسے فلسطینی سیاسی فیصلہ سازی کو مزید محدود کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، فلسطینی صدارتی انتخابات کی تاریخ آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں قانون کے مطابق طے کی جائے گی۔ واضح رہے کہ فلسطینی قانون ساز کونسل کے آخری انتخابات 2006 میں جبکہ صدارتی انتخابات 2005 میں منعقد ہوئے تھے، اور اس کے بعد سے کوئی نیا انتخاب نہیں ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha