بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ عراق میں امامِ شہیدِ امت کی تشییع کے مراسمات کے انعقاد کے لئے قائم کردہ اعلیٰ کمیٹی کے ترجمان، بریگیڈیئر سعد معن نے آج (بدھ 8 جولائی 2026ع) باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ سید الخامنہ ای کی تشییع کی تقریب کی کوریج میں تقریباً 4300 عراقی اور غیر ملکی نامہ نگاروں نے شرکت کی۔

انھوں نے عراق کی سرکاری خبر ایجنسی (واع) سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "تشییع کے مراسمات کی براہ راست کوریج صبح 5 بجے سے اب تک مسلسل جاری ہے اور تمام عراقی ٹیلی ویژن نیٹ ورکس نے اس تقریب کو براہ راست نشر کیا اور ان میں سے کئی اب تک ان مراسمات کو براہ راست نشر کر رہے ہیں"۔

انھوں نے واضح کیا: "ان مراسمات کو عالمی سطح پر وسیع میڈیا کوریج دی جا رہی ہے؛ یوں کہ تقریباً ایک ہزار غیر عراقی نامہ نگاروں کو بھی کوریج دینے کے لئے باضابطہ اجازت نامہ دیا گیا ہے۔ نیز دو صوبوں "نجف اشرف اور کربلائے معلیٰ" میں شرکت کرنے والے عراقی نامہ نگاروں کی تعداد تقریباً تین ہزار 300 ہے جو مختلف ٹیلی ویژن نیٹ ورکس، خبر ایجنسیوں، ریڈیو چینلز، اخبارات اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی نمائندگی کر رہے ہیں"۔

معن نے مزید کہا: "براہ راست نشریات کے لیے موبائل وینوں (SNG) کی تعداد جو اس تقریب کو نجف اشرف میں کور کر رہی تھیں، تقریباً 20 تک پہنچ گئی تھی، جن میں سے اکثریت مختلف میڈیا اداروں کو اپنی خدمات کے علاوہ مفت نشریاتی خدمت (کلین فیڈ) بھی فراہم کر رہی تھی"۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ