29 جون 2026 - 06:12
ہم لبنان میں جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدگی سے کوشاں ہیں، قالیباف

صدر مجلس شورائے اسلامی نے کہا: لبنان میں جنگ کا خاتمہ، ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت نامے کا پہلا شق ہے اور ہم لبنان میں جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدگی سے کوشاں ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر اور ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ، ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے لبنان کے اسپیکر پارلیمان جناب نبیہ بری سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا: لبنان میں جنگ کا خاتمہ اور اس ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت، ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد مفاہمت نامے کے پہلے شق کا اہم حصہ ہے۔

انھوں نے مزید کہا: ہمارا ہدف لبنان میں جنگ کا خاتمہ، مہاجرین کا اپنے گھروں میں واپسی، اور قبضے کا خاتمہ اور صہیونی ریاست کا لبنان کی سرزمین سے انخلا ہے اور ہم سنجیدگی سے اس معاملے کی پیروی کر رہے ہیں۔

ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے کہا: سوئس مذاکرات میں، ایرانی مذاکراتی وفد کی جانب سے اس شق کی خلاف ورزیوں کی سنگین نشاندہی کے بعد، یہ طے پایا کہ ایران، امریکہ اور لبنان کے درمیان ایک تنازع کنٹرول یونٹ تشکیل دی جائے اور یہ یونٹ لبنان میں اس شق کے نفاذ کے عمل کی نگرانی کرے۔

لبنان کے اسپیکر پارلیمان، نبیہ بری نے اسلامی جمہوریہ ایران اور ایرانی مذاکراتی وفد کے مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا: آپ نے سوئس میں جس چیز کا تعاقب کیا وہ لبنان کے عوام کے مفاد میں ہے؛ لیکن صہیونی دشمن کوشش کر رہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمت کے فریم ورک کے اندر لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بحالی کے معاملے کو کسی اور طریقے سے نظرانداز کر دے۔

نبیہ بری نے کہا: لبنان اور صہیونی ریاست کے درمیان واشنگٹن میں طے پانے والی مفاہمت، ایک سازش اور فتنہ ہے اور اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ "الْفِتْنَةُ أَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ؛ فتنہ قتل سے بدتر ہے۔"

قالیباف اور نبیہ بری نے اس ٹیلی فونک گفتگو میں لبنان میں جنگ کے کنٹرول اور خاتمے کے لئے تنازع کنٹرول یونٹ کے اجلاس کے جلد از جلد انعقاد پر زور دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha