اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف اور لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے درمیان ٹیلیفون پر دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ صورتحال، خصوصاً لبنان کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کرتے ہوئے لبنان اور خطے میں جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق قالیباف اور نبیہ بری گزشتہ ہفتے بھی خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر رابطے میں رہے تھے۔
ٹیلیفونک گفتگو کی مزید تفصیلات سرکاری طور پر جاری نہیں کی گئیں، تاہم دونوں فریقوں نے مشاورت اور رابطوں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ