اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،امریکی مرکزی کمان نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران میں متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
جاری کردہ بیان کے مطابق، حملوں میں میزائل اور ڈرون ذخیرہ کرنے کے مقامات کے علاوہ ساحلی ریڈار تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
امریکی مرکزی کمان کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی 25 جون کو ایران کی جانب سے سنگاپور کے پرچم بردار تجارتی جہاز "ایور لاولی" پر کیے گئے مبینہ ڈرون حملے کے جواب میں کی گئی، جب یہ جہاز آبنائے ہرمز سے عمان کے ساحل کے قریب گزر رہا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مذکورہ حملہ جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی بحری آمدورفت کی آزادی کے لیے خطرہ تھا۔
آپ کا تبصرہ