اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، حسن فضل اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک ٹی وی چینل کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ لبنان کا سرکاری مؤقف ان کی، بریگیڈیئر حسن شقیر اور کرنل آندرے رحال کی موجودگی میں ہونے والے اجلاسوں میں تیار کیا گیا، جو سراسر غلط اور حقائق کے منافی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ لبنان کی حکومت کے ذمہ دار حکام تک جو مؤقف پہنچایا گیا ہے، اس کا ان دعوؤں سے کوئی تعلق نہیں۔
حسن فضل اللہ نے اسرائیلی رژیم کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے بارے میں حزب اللہ کے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ سیاسی اور سکیورٹی عمل لبنان کی خودمختاری کو کمزور کرے گا اور ملک کے اندر اختلافات اور تقسیم کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے لبنانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس راستے اور اس تناظر میں کیے گئے فیصلوں سے دستبردار ہو جائیں۔
انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر حکومت کے اقدامات کو "بلا معاوضہ رعایتیں" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی کا تسلسل لبنان کے مفادات کے خلاف ہے اور اس سے صرف اسرائیلی رژیم کو فائدہ پہنچے گا۔
آپ کا تبصرہ