بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل الحاج اسماعیل قاآنی نے صیہونی فوجیوں سے مخاطب کے لئے ایک انتباہی پیغام جاری کیا۔
پیام کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
صهیونیستها بدانند؛ آنانی که با شما یزیدیان،با روحیه عاشورایی و ایمان حسینی ایستاده و جنگیده اند، همان باور جاودانه را در جان دارند که
صہیونی جان لیں؛ جن لوگوں تم یزیدیوں کے ساتھ، عاشورائی جذبے اور حسینی ایمان کے ساتھ استقامت کی اور جنگ کی، ان کے دل و جان میں وہی زندہ جاوید عقیدہ ہے کہ ""کلُّ یومٍ عاشورا و کلُّ أرضٍ کربلا؛ ہر دن عاشورا ہے اور ہر زمین کربلا ہے"۔
تمہیں پورا لبنان چھوڑنا پڑے گا؛ کیونکہ یہ سرزمین، استقامت اور مزاحمت کا میدان ہے، نہ کہ غاصبوں کی جولان گاہ۔
اگر آج تم اپنی مرضی سے پیچھے نہیں ہٹو گے، تو کل ذلت اور شکست کے ساتھ، بھاگنے پر مجبور ہو جاؤ گے۔
سنہ 2000 عیسوی اور بنت جبیل میں شہید سید حسن نصراللہ کی تاریخی وصیت کو ہرگز مت بھولنا، وہ وعدہ ابھی زندہ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک بار پھر وہی منظر دہرایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ