اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سپاہ فجر فارس کے نائب کمانڈر سردار ہاشم جمالی نے کہا ہے کہ استانی سطح کی تشییع کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مختلف گروہوں کی صورت میں عوام کو منظم انداز میں ان تقریبات میں شرکت کے لیے بھیجا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر کی ہدایت کے مطابق میونسپل اداروں اور متعلقہ محکموں کے تعاون سے شرکاء کی روانگی، سہولت اور ٹریفک انتظامات کے لیے مکمل انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ یہ بڑا اجتماع منظم اور پرامن انداز میں منعقد ہو۔
اجلاس میں صوبائی حکام، عسکری کمانڈرز اور ضلعی افسران نے بھی اپنے اپنے اداروں کے انتظامی منصوبے پیش کیے تاکہ یہ مراسم بھرپور اور منظم انداز میں انجام پائیں۔
آپ کا تبصرہ