14 جون 2026 - 16:21
تہران کی واشنگٹن کو طنزیہ چوٹ: ایرانی فوج تباہ ہونے والی نہیں ہے

کینیا میں ایرانی سفارت خانے نے امریکی ریڈاروں کی تباہی کے صحیح اعداد و شمار شائع کرتے ہوئے سینٹکام کے "ایرانی فوج کی تباہی" کے دعوے کا مذاق اڑایا اور زور دے کر کہا کہ اس میدان میں صرف ایک چیز تباہ ہوئی ہے اور وہ ہے امریکی فوج کی ساکھ، عزت و آبرو۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سینٹکام کے حالیہ بیان کے ردعمل میں جس میں "تمام ایرانی پروجیکٹائلز روکنے" کا دعویٰ کرتے ہوئے "ایرانی فوج کی مکمل تباہی" کا دعویٰ کیا گیا تھا، اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے (کینیا) کے سرکاری اکاؤنٹ نے ایک آتشین اور طنزیہ جواب شائع کیا۔

اس ٹویٹ میں، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، ایرانی سفارت کاروں نے طنزاً لکھا: "جھوٹ بولتے رہو، لڑکو! اس میدان میں صرف ایک چیز تباہ ہوئی ہے اور وہ ہے امریکی فوج کی ساکھ، عزت و آبرو۔"

لیکن اس ٹویٹ کا مرکزی حصہ دو زمینی اہداف کے اعداد و شمار کا انکشاف تھا، جو ایرانی حملے میں مکمل طور پر تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ ایران کے سفارت خانے نے "واقعے کی حقیقت" کے عنوان سے لکھا کہ ایرانی میزائل آپریشن کے دوران، علاقے میں موجود دو اہم امریکی ریڈار "مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر" بن چکے ہیں:

1۔ کویت کے علی السالم امریکی اڈے میں ریڈار ASR-1000 مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

2۔ بحرین کے امریکی اڈے میں ریڈار TPS-59 نابود ہو گیا۔

کینیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے نشانہ بننے والے تباہ شدہ امریکی ریڈاروں کی کچھ تصاویر شائع کرکے لکھا: "سینٹکام کا دعویٰ:

ہم نے سب کچھ مار گرایا۔ ایرانی فوج نابود ہو گئی ہے۔"

لیکن حقیقت کیا ہے:

حالیہ چند دنوں میں امریکہ کے پیشگی خبر دینے والے امریکی میزائل ایرانی میزائل حملے میں مٹی کا ڈھیر بن گئے۔

۔ کویت کے علی السالم امریکی اڈے میں ریڈار ASR-1000 ۔۔۔ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

۔ بحرین کے امریکی اڈے میں ریڈار TPS-59 ۔۔۔ نابود ہو گیا۔

جھوٹ بولنے کا سلسلہ جاری رکھو لڑکو!

جو کچھ تباہ ہو رہی ہے وہ امریکی فوج کی ساکھ، عزت و آبرو ہے۔"

تہران کی واشنگٹن کو طنزیہ چوٹ: ایرانی فوج تباہ ہونے والی نہیں ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha