زیمبابوے میں ایرانی سفارتخانے نے آبنائے ہرمز کھلے ہونے کے امریکی حکام کے بار بار دہرائے جانے والے دعوے پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آبنائے ٹرمپ کھلی ہے، لیکن آبنائے ہرمز بند ہے۔‘‘
ایرانی سفارت کاروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کے دعوے کا طنزیہ جواب دیتے ہوئے امریکا کا نقشہ جاری کیا، جس میں کیلیفورنیا کو ’’اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا علاقہ‘‘ قرار دیا گیا ہے۔
کینیا میں ایرانی سفارت خانے نے امریکی ریڈاروں کی تباہی کے صحیح اعداد و شمار شائع کرتے ہوئے سینٹکام کے "ایرانی فوج کی تباہی" کے دعوے کا مذاق اڑایا اور زور دے کر کہا کہ اس میدان میں صرف ایک چیز تباہ ہوئی ہے اور وہ ہے امریکی فوج کی ساکھ، عزت و آبرو۔
وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنی برطانوی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں لندن میں ایرانی سفارت خانہ کے تحفظ میں برطانوی حکومت کی ناکامی پر سخت تنقید کی ہے۔