10 جون 2026 - 01:58
اگر امریکہ شرارت کرے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، حنظلہ ہیکنگ گروپ

حنظلہ ہیکنگ گروپ کی سائبر کمانڈ نے ایک پیغام میں اعلان کیا: "اگر ریاستہائے متحدہ امریکہ کی فوج کی جانب سے ایران کے خلاف کوئی کارروائی ہوتی ہے تو "سنگین نتائج" اس ملک کی افواج کو بھگتنا ہوں گے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ "حنظلہ ہیکنگ گروپ کی سائبر کمانڈ" نے ایک پیغام میں اعلان کیا کہ اگر امریکی فوج کی جانب سے ایران کے خلاف کوئی کارروائی ہوئي تو "سنگین نتائج" اس ملک کی افواج کو بھگتنا ہوں گے۔

اس پیغام میں امریکہ سے مخاطب ہوکر، زور دیا گیا ہے کہ "اگر کوئی کارروائی ہوتی ہے تو تمہیں مجبور ہو کر خطے میں اپنے انتہائی خفیہ اڈوں سے اپنے افسروں کی لاشیں اکٹھی کرنا ہوں گی۔"

حنظلہ ہیکنگ گروپ نے امریکہ کے اڈے 422 کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ "یہ اڈا مزید خفیہ نہیں رہا اور مطلوبہ پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha