اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیلی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے فوجی انٹیلی جنس کی رہنمائی میں تہران اور مغربی ایران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
صہیونی رژیم کی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے فوجی انٹیلی جنس کے تعاون سے ایران کے مختلف مقامات پر حملے کیے۔
رپورٹس کے مطابق، صہیونی حملوں کا ہدف تہران، اصفہان، تبریز اور مغربی ایران کے بعض دیگر علاقے تھے۔
کچھ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کرج کی سمت سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
تاحال ایرانی حکام کی جانب سے ان حملوں کے ممکنہ نقصانات یا تفصیلات کے بارے میں باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ