7 جون 2026 - 17:23
مآخذ: ابنا
حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر پر ڈرون حملہ

حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوج کے ایک کمانڈ ہیڈکوارٹر کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوج کے ایک کمانڈ ہیڈکوارٹر کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ کے جاری بیان کے مطابق مزاحمتی فورسز نے جنوبی لبنان کے قریب واقع اسرائیلی بستی “ناقوره” میں اسرائیلی فوج کے کمانڈ سینٹر پر ابابیل نامی خودکش ڈرون کے ذریعے حملہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی اسرائیلی حملوں کے جواب میں کی گئی اور حملے میں مقررہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

حزب اللہ نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کے ایک اجتماع کو جنوبی علاقے حداثا کے قریب دو حملہ آور ابابیل ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

تنظیم کے مطابق ایک اور کارروائی میں جنوب مشرقی علاقے یحمر الشقیف کے نزدیک اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں اور فوجی پوزیشنوں پر راکٹوں اور توپ خانے سے حملہ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں شدت آئی ہے، جبکہ دونوں جانب سے ڈرون اور راکٹ حملے مسلسل جاری ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha