6 جون 2026 - 04:08
مقاومت قدس کی آزادی اور مغربی ایشیا سے اجنبیوں کے ازالے تک جاری ہے، سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے حضرت امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا: "ایرانی کبھی بھی دشمن کے سامنے سر خم نہیں کریں گے، مقاومت قبلۂ اول کی آزادی، صہیونی ریاست کی نابودی اور مغربی ایشیا سے اجنبیوں کے ازالے تک جاری رہے گی۔ / امریکہ ایران کے نئے قواعد قبول کرنے پر مجبور ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کے قائد، اسلامی جمہوری نظام کے بانی اور شیعیان عالم کے مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام سید روح اللہ موسوی خمینی (رضوان اللہ علیہ) کی برسی کے موقع  پر اپنے پیغام میں کہا: مقاومت استکباری سازشوں کی مکمل نابودی، مغربی ایشیا سے اجنبیوں کو مار بھگانے، قدس شریف اور قبلۂ اول کی آزادی اور صہیونی ریاست کے ازالے تک، پوری قوت سے جاری رہے گی۔"

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے پیغام کے اہم نکات:

- مقاومت و مزاحمت مغربی ایشیا سے پرائی قوتوں کو نکال باہر کرنے تک جاری رہے گی۔

- مقاومت استکباری سازشوں کے مکمل خاتمے اجنبی قوتوں کو مغربی ایشیا سے نکال باہر کرنے، صہیونی ریاست کی نابودی کے ساتھ قبلۂ اول اور قدس شریف کی آزادی تک، پوری قوت سے جاری رہے گی۔

- ایرانی عوام کی سڑکوں پر موجودگی میدان جنگ کی پشت پناہی اور سفارتکاری کا مورچہ مکمل اور حتمی فتح کا ضروری عامل ہے۔

- ایرانی کبھی بھی دشمن کی الفاظ سازی (Neologism) اور فتح کے جھوٹے بیانیوں کے سامنے سر خم نہیں کرتے۔

- دشمن وہ نئے  قواعد تسلیم کرنے پر مجبور ہے جنہیں ایرانی قوم اور مسلح افواج نے میدان پر مسلط کر دیا ہے؛ خاص طور پر آبنائے ہرمز کے انتظام و انصرام اور ذہین کنٹرول کو۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha