مسجد الاقصیٰ
-
اسلامی جمہوریہ ایران کی فتح
مقاومت قدس کی آزادی اور مغربی ایشیا سے اجنبیوں کے ازالے تک جاری ہے، سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے حضرت امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا: "ایرانی کبھی بھی دشمن کے سامنے سر خم نہیں کریں گے، مقاومت قبلۂ اول کی آزادی، صہیونی ریاست کی نابودی اور مغربی ایشیا سے اجنبیوں کے ازالے تک جاری رہے گی۔ / امریکہ ایران کے نئے قواعد قبول کرنے پر مجبور ہے۔
-
مسلمانوں کی بے حسی کے زیر سایہ؛
قبلۂ اول 'مسجد الاقصیٰ' کے یہودیانے کی طرف صہیونیوں کا نیا قدم
آج قدس شریف میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ محض دورے کے اوقات یا ادارہ جاتی انتظامات پر تنازعہ نہیں ہے، بلکہ مقدس ترین اسلامی علامتوں میں سے ایک کی شناخت، خودمختاری اور مستقبل پر ایک مکمل جنگ ہے۔ ایک ایسی جنگ جو موثر ردعمل کی عدم موجودگی میں ایک ناقابل واپسی حقیقت قائم ہونے اور مسجد الاقصیٰ کی ادارہ جاتی اور اسلامی شناخت کی تبدیلی کا باعث بن سکتی ہے۔
-
الجولانی کی صہیونیت نوازی؛
ایک شامی مخالف کی الجولانی پر طنز: قدس کی آزادی کا فتویٰ کیوں نہیں دیتے ہو؟
شامی باغیوں کے سربراہ نے سابقہ نظام کے زمانے میں دعویٰ کیا تھا کہ اس نظام کے گرنے کے بعد وہ مسجد الاقصیٰ کی آزادی کے لئے اسرائیل کے خلاف لڑیں گے"؛ لیکن اب جب کہ وہ اقتدار کی کرسی پر براجمان ہیں، تو وہ اس ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خواہاں ہو گئے ہیں!۔
-
غاصب صہیونیوں کی طرف سے مسجد الاقصیٰ کو خطرہ؛
قدس شریف: اسرائیلی کھدائی سے مسجد الاقصیٰ کے انہدام کا خطرہ، فلسطینی حکام کا سخت انتباہ
قدس شریف گورنریٹ نے خبردار کیا ہے کہ مسجد الاقصیٰ کے اردگرد اسرائیلی کھدائیوں سے اس کے حصوں کے منہدم ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اسرائیل پر مقدس مقام کے جمود کی خلاف ورزی کا الزام ہے