اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر اعظم الزیدی نے کہا ہے کہ حشد الشعبی ملک میں امن و استحکام کے قیام کا ایک اہم ستون ہے اور اس کے اہلکار دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر عراق کی تعمیر و ترقی میں مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے یہ بات عصائب اہل الحق اور کتائب امام علیؑ کے وفود سے ملاقات کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق اس وقت بہتر سکیورٹی صورتحال کے باعث ایک اہم مرحلے سے گزر رہا ہے، جس نے ملک میں تعمیر نو، ترقیاتی منصوبوں اور معاشی بحالی کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور عراق میں ہمہ جہت ترقی، ریاستی اداروں کے استحکام اور قومی تعمیر کے عمل کو آگے بڑھانے کا مرحلہ ہے، جس کے لیے تمام عراقی عوام اور قومی قوتوں کے درمیان تعاون اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نے زور دیا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ریاستی اداروں کو مزید مضبوط بنانا اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ