اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عراقی سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران داعش کے سلیپر سیلز کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، خاص طور پر دشوار گزار اور سرحدی علاقوں میں۔
ذرائع کے مطابق داعش عناصر سخت موسمی حالات کا فائدہ اٹھا کر دراندازی اور اچانک حملوں کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے پیش نظر سکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ حشد الشعبی اور سکیورٹی فورسز نے کرکوک اور دیگر علاقوں میں متعدد ٹھکانے تباہ کیے ہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق عراق–شام سرحد پر چوکیاں، کنکریٹ رکاوٹیں اور تھرمل کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں۔
داعش کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر بغداد اور دمشق کے درمیان انٹیلی جنس تعاون میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
20 دسمبر 2025 - 17:54
News ID: 1764017
عراق میں سکیورٹی اداروں نے عراق اور شام کی سرحد پر داعش کی بڑھتی ہوئی نقل و حرکت کے باعث نگرانی اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔
آپ کا تبصرہ