بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا:
بسم الله قاصم الجبارین
فَمَنِ اعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُوا عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ
پچھلی رات کی آخری پہر میں میں جارح امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایک ایرانی آئل ٹینکر کو فضائی میزائل حملے کا نشانہ بنایا، جس سے اس ٹینکر کے انجن روم کو نقصان پہنچا۔
اس جارحیت اور آبنائے ہرمز کے ضوابط کی خلاف ورزی کے جواب میں، سپاہ پاسداران نے پانایا نامی امریکی-صہیونی دشمن سے تعلق رکھنے والے جہاز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
امریکی دشمن نے ایک نئی جارحیت میں جنوبی جزیرہ قشم میں سپاہ کے ایک مواصلاتی ٹاور کو اپنے فضائی میزائلوں کا نشانہ بنایا۔ اس جارحیت کے جواب میں خطے کے ایک ملک میں واقع امریکی فضائی اور ہیلی کاپٹر اڈے کے ساتھ ساتھ امریکی پانچویں بحری بیڑے کے ہیڈکوارٹر کو سپاہ کی ایرواسپیس فورس کے میزائل اور ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
ہم نے اس سے قبل خبردار کیا تھا کہ جارحیت کی صورت میں بالکل مختلف اور بھاری جواب دیا جائے گا، اور ہم نے ویسا ہی کیا۔ دشمن ہمارے جوابات سے سبق سیکھ لے۔
ہم ایک بار پھر دہرا کر، خبردار کرتے ہیں کہ جارح امریکی فوج کو آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی میں خلل ڈالنے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
واضح رہے کہ بعض تخمینوں کے مطابق بحرین کی ایک تہائی زمین اور کویت کی ایک چوتھائی زمین امریکی فوج کے زیر قبضہ ہے، قطر میں امریکہ کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہے جس میں خطے کا سب سے طویل رن وے تعمیر کیا گیا ہے، سعودی عرب میں امریکی فوج کے سب سے زیادہ فوجی اڈے قائم ہیں اور امارات پوری طرح امریکی-صہیونی نظام میں ضم ہو گیا ہے اور اس میں سب سے زیادہ امریکی فوجی تعینات ہیں۔ اردن میں بھی متعدد امریکی اڈے قائم ہیں اور ترکیہ کے انجرلیک اڈے میں امریکی فضائی اڈہ قائم ہے جس میں امریکی جوہری ہتھیار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ