اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں واقع جنوبی تل ابیب کے علاقے میں ایک بڑے پیمانے پر آتشزدگی کی اطلاع ملی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ریشون لیتسیون کے علاقے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
تاحال آگ لگنے کی وجوہات اور ممکنہ نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ متعلقہ امدادی ادارے صورتحال پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ