اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیلی وزیر برائے داخلی سلامتی اتمار بن گویر نے ایک متنازعہ منصوبہ پیش کیا ہے جس کے تحت مساجد کے لاؤڈ اسپیکرز کی آواز کو محدود کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق بن گویر نے دعویٰ کیا ہے کہ رات کے وقت اذان کی آواز سے بچوں کی نیند متاثر ہوتی ہے، جسے وہ “ناقابل قبول” قرار دیتے ہیں۔
مجوزہ منصوبے کے تحت اگر مساجد کی آواز سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی گئی تو بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے، جو 50 ہزار شیکل (تقریباً 13 ہزار 500 امریکی ڈالر) تک ہو سکتے ہیں۔
یہ اقدام خطے میں پہلے سے موجود مذہبی اور سیاسی کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے اور اسے مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ